یمن،اسلحہ خانے میں بم پھٹنے سے 22 اماراتی فوجی ہلاک

دھماکہ حادثاتی طورپرہوا،اماراتی فوجی حوثیوں پرحملے کے لیے یمن میں موجودہیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:20

یمن،اسلحہ خانے میں بم پھٹنے سے 22 اماراتی فوجی ہلاک

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) یمن میں حادثاتی طور پر ایک بم پھٹنے سے متحدہ عرب امارات کے بائیس فوجی ہلاک ہوگئے،متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بم دھماکا ایک اسلحہ خانے میں ہوا ہے۔فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یمن میں مارچ سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔اس عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں اور حال ہی میں بعض ممالک نے اپنے زمینی دستے بھی یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کی حمایت میں اتارے ہیں۔قبل ازیں بھی پانچ اور اماراتی فوجی یمن میں مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :