تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی فیلڈ ٹیموں کو چیک کریں اور فیلڈ کو بھی مانیٹر کریں‘سید مبشر حسین

مچھر کا موافرق موسم آپہنچا ہے آگاہی مہم کے ذریعہ تمام لوگوں کو اس کے خلاف حفاظتی تدابیر اور حفاظتی ہدایات کیلئے اپنے ساتھ شامل کریں

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب پنجاب سید مبشر حسین نے انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن کے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی فیلڈ ٹیموں کو چیک کریں اور فیلڈ کو بھی مانیٹر کریں- انہوں نے کہا کہ مچھر کا موافرق موسم آپہنچا ہے اس لیے آگاہی مہم کے ذریعہ تمام لوگوں کو اس کے خلاف حفاظتی تدابیر اور حفاظتی ہدایات کے لیے اپنے ساتھ شامل کریں- انہوں نے پارکوں کے گرد، قبرستانوں میں خودرو جھاڑیوں کی صفائی کے لیے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کباڑخانوں میں فاضل اشیاء کے ڈھیروں کے نیچے موجود نمی والی جگہوں کو ہر صورت چیک کیا جائے- انسداد ڈینگی اجلاس میں تمام محکموں کی کارردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی اپنی مانیٹرنگ کو مزید فعال کریں تاکہ کوئی کمی اور کوتاہی سامنے نہ آ سکے-ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب سید مبشر حسین نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر، ٹی ایم او، محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، پارکس، ویسٹ مینجمنٹ کے افسران نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :