اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی

ملزم محسن علی کا اعتراف جرم ٗ سازش کے پیچھے لندن اور کراچی کی بعض اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف برطانوی پولیس ملزم کے بیان کی روشنی میں لندن میں بھی تحقیقات کرے گی ٗذرائع

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی دوران تفتیش ملزم محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سازش کے پیچھے لندن اور کراچی کی بعض اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کر ڈالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس نے مرکزی ملزم محسن علی سے دوروز تک تحقیقات کیں ، دوران تفتیش ٹیم نے ملزم محسن علی سے مختلف سوالات بھی کئے ،،محسن علی سے قتل کے اصل اسباب جاننے کی کوشش بھی کئی گئی ،، ملزم سے دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ،، محسن کے بیان کی وڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

کیس کے مرکزی ملزم نے غیر ملکی تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ،، ملزم نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو کاشف کے ساتھ ملکر اینٹ اور چھری کی مدد سے قتل کیا گیا ،، سارے عمل میں انہیں معظم علی اور چند اہم شخصیات کی معاونت بھی حاصل رہی،ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس ملزم کے بیان کی روشنی میں لندن میں بھی تحقیقات کرے گی برطانوی پولیس اس سے قبل دو ملزموں معظم علی اور خالد شمیم سے تفتیش مکمل کی تھی اس وقت ٹیم کو ملزم محسن تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔