پولیس نے سابق ڈی آئی جی قاضی واحد کے قتل کے شبہ میں سٹیلائٹ ٹاون سریاب ودیگر علاقوں سے مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پولیس نے سابقہ ڈی آئی جی قاضی واحد کے قتل کے شبہ میں سٹلائٹ ٹاون سریاب اور دیگر ارد گرد کے علاقوں سے مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابقہ ڈی آئی جی قاضی واحد کو سریاب روڈ عارف گلی کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جب وہ اپنے گھر سے شہر کی طرف آرہے تھے پولیس نے جمعہ کے روز سریاب روڈ سیٹلاائٹ ٹاون اور دیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن سے نامعلوم مقام پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :