نیب کی طرف سے 82ارب کی کرپشن کے ملزم کو فرار کروانے کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے‘خرم نواز گنڈاپور
کرپشن روکنے کے ادارے کرپشن کوفروغ دے رہے ہیں، پولیس بے گناہوں کی جانیں لے رہی ہے ‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
جمعہ 4 ستمبر 2015 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 82ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا کو نیب کی طرف سے فرار کروانے کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے ، کرپشن روکنے کے ذمہ دار ادارے کرپشن کوفروغ دے رہے ہیں اورپولیس بے گناہوں کی جانیں لے رہی ہے،اس سب کے باوجود مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے مقتدر طبقات اس ظالم نظام اور اس کرپٹ جمہوریت کو مضبوط کرنے پر بضد ہیں۔
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی دستور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں اور کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کررہے تھے۔ اجلاس میں دستور پر نظرثانی کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران میجر(ر) محمد سعید، قاضی فیض الاسلام، محمد انوار ایڈووکیٹ، ساجد بھٹی، ایم نوراﷲ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے مگر اس پولیس نے 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی اور 14 بے گناہ شہریوں کو خون میں نہا دیا اور 85 سے زائد کو چھلنی کر دیا۔
یہ سارا ظلم پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی ناک کے نیچے ہوا مگر آج تک اس سانحہ کے ملزمان کو کوئی سزا نہیں ملی بلکہ اس کی غیر جانبدار تفتیش کا بھی آغاز نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں، ظالموں،کرپٹ عناصر کے سرپرستوں کو عبرتناک سزائیں دینے کیلئے انقلاب کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 82ارب روپے کی کرپشن کے ملزم کو فرار کروانے میں نیب ملزم ہے اور یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہو چکی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپشن کے ملزم کو فرار کروانے والوں کو گرفتار کر کے ان کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.