کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ43ہزار36ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ43ہزار36ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 32ہزار 59ٹن درآمدی کارگو اور10ہزار977ٹن برآمدی کارگو شامل تھا،جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں22ہزار 861ٹن بلک کارگو ،81ہزار559ٹن خشک کارگو اور50ہزار500ٹن مائع کارگو جبکہ درآمدادی کارگو میں 715ٹن بلک کارگو،8ہزار662ٹن خشک کارگو اور2ہزار315ٹن مائع کارگو شامل تھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈل کیے گئے درآمدات میں 51ہزار349ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،7ہزار349 ٹن بلک کارگواور18ہزار ٹن کوئلہ جبکہ برآمدات میں7ہزار947ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور715ٹن سیمنٹ شامل تھا اس دوران بندرگاہ پر 8جہاز لنگرانداز ہوئے اور3جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 8جہازوں کی آمد اور5جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

`

متعلقہ عنوان :