پنجاب حکومت کا صوبے کی واحد وویمن میڈیکل ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ‘ کے ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت کا صوبے کی واحد وویمن میڈیکل ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ‘ کے ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترمیم میں وائس چانسلر کی عمر کی حد جو کہ 61سال مقرر کی گئی ہے اس کو بڑھا کر دیگر دو میڈیکل یونیورسٹیوں کے 65 کے برابر کیا جائے گا ۔ ایکٹ میں ترمیم کر کے منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کو بھجوایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے ۔لیکن حیرت کی بات ہے کہ اس نئی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد61سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے لیے وائس چانسلر کی عمر حد65سال رکھی ہے ۔اب محکمہ صحت نے یونیورسٹی 1سال مقرر کی گئی ہے اس کو بڑھا کر دیگر دو میڈیکل یونیورسٹیوں کے برابر کیا جائے گا ۔اس حوالے سے موجودہ ایکٹ میں ترمیم کر کے اس کو منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی بھجوایا جائے گا