پنجاب میں مردار اور حرام گوشت کے خلاف حکومتی مشینری متحرک ہو گئی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب میں مردار اور حرام گوشت کے خلاف حکومتی مشینری متحرک ہو گئی لیکن صوبے دیگر شہروں میں آج بھی لوگ مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔پنجاب میں مضر صحت گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے گرین ٹاؤن اور چونگی امر سدھو میں میں کارروائی کرتے ہوئے6 من 30کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں قائم غیر قانونی قائم ذبح خانہ میں چھاپہ مارا جہاں بیمار جانور کو ذبح کرکے اس کا گوشت تیار کیا جارہا تھا۔ ٹیم نے موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔لاہور میٹ انسپکشن ٹیم کے انچارج کاشف جلیل کا کہنا ہے کہ مذبحہ میں بیمار جانور لانے والے قصابوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب چونگی امرسدھو میں بھی لائیو سٹاک کی کاروائی اور تین من 30کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لیا گیا ۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ قصائیوں نے جانوروں کے بچوں کو ذبح کر کے گوشت بیچا جا رہا تھا تاہم قصابوں نے لائیو سٹاک کے خلاف احتجاج کیا

متعلقہ عنوان :