بلدیاتی انتخابات، صوبہ بھر میں64ہزار3سو55امیدوار میدان میں اتر پڑے

چیئرمین کیلئے 12 ہزار 877، وائس چیئرمین کیلئے 8 ہزار 579،کونسلرز کیلئے 42 ہزار 899 امیدوار شامل ہیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) صوبہ بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں جن میں چیئرمین کیلئے 12 ہزار 877 امیدوار ہیں نے میدان سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور گھر گھر ووٹ کے لئے اپنے متوقع کونسلرز کے ساتھ ”چکر“ شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں وارڈ کے لئے وائس چیئرمین کیلئے 8 ہزار 579 امیدوار سامنے آ چکے ہیں جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی بھرپور معاونت کرنے کے لئے42 ہزار 899 کونسلرز بھی اپنے اپنے پسندیدہ چیئرمین کے ساتھ گلی گلی ”ووٹرز“ کو حال احوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں نے چیئرمین کے امیدوار سے 10 ہزا، وائس چیئرمین سے 5 ہزار روپے اور کونسلر کے امیدوار 2 ہزار روپے کے فنڈز وصول کرکے پارٹی اکاوٴنٹ کو رونق لگا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :