تین شہروں میں ”ہلال استقلال لہرانے “کی تقریب کل 6 ستمبر کو منعقد ہوگی

لاہور‘ سیالکوٹ اور سرگودھا میں جنگ ستمبر میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال استقلال سے نوازا گیا تھا

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب کے تین شہروں صوبائی دارالحکومت لاہور،اقبال کے شاہینوں کے شہرسیالکوٹ اور سرگودھا میں” ہلال استقلال لہرانے“ کی تقریب کل 6 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور، سیالکوٹ اور سرگودھا میں جنگ ستمبر میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال استقلال سے نوازا گیا تھا۔یوم دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات ضلعی صدر مقمات پر منعقد ہونگی جس میں سرکاری ،سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعدادملی جوش و جذبے سے شرکت کریگی۔