شیرجوانوں کی بھی تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری، عملدآمد کیلئے حکمت عملی تیار

منصوبے کا آغازلاہور کے تھانوں سے کیا جارہا ہے، دائرہ کارصوبہ بھر کے 700 سے زائد تھانوں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک پھیلا یا جائے گا

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب پولیس کے شیرجوانوں کی بھی تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری، عملدامد کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی، ابتدائی طور پرمنصوبے کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانوں سے کیا جائے گا جس کا دائرہ کارصوبہ بھر کے 700 سے زائد تھانوں سمیت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک پھیلا یا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کیلئے عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار دوسرے مرحلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک پھیلا نے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ضلع اور بعد ازاں تحصیل کی سطح پر حاضری لگائی جائیگی۔