سونامی خان کے صوبہ میں عوام روز احتجاج کررہے ہیں اور خیبرپختون خواہ کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بین الااقوامی اداروں نے امدادمیں نمایاں کمی کردی؛ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے خزانہ رانا بابرحسین

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سونامی خان کے صوبہ میں عوام روز احتجاج کررہے ہیں اور خیبرپختون خواہ کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بین الااقوامی اداروں نے یہاں امدادمیں نمایاں کمی کردی ہے ۔خیبرپختون خواہ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر اپنا اعتماد کھوچکی ہے ۔

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔دنیا بھر میں اس کی تعریف کی جارہی ہے۔ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے -آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے- انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم پنجاب کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے -غریب اور بے سہارا افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں -ہ ملک سے غربت ، جہالت،بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے اوروسائل میں اضافے کیلئے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ کرنا ہوگا،اس کے بغیر ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

(جاری ہے)

قائداعظم محمد علی جناحو علامہ محمداقبالکے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اورقیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے سنہرے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے دہشت گردی کے اژدھے کاسرکچلنا وقت کی ضرورت ہے `

متعلقہ عنوان :