تینوں ”دبنگ عائشہ“ نے حکومت پنجاب کا ”اقبال“ بلند کر دیا

صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عائشہ ممتاز اور ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عائشہ رانجھا کے ہرطرف چرچے

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) این ایف سے ایوارڈ کے اعداو وشمار کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اقتصادی ماہر کو امسال صوبائی وزیر خزانہ لگایا گیا تو انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بطور وزیر خزانہ خوب داد سمیٹی جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے ابتدائی طور پر صوبائی دارالحکومت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قائم کی تو اس کی ڈائریکٹر شپ عائشہ ممتاز کو دی جس نے چھاپہ مارکارروائیوں سے نہ صرف”دونمبر“ اور مضرصحت کھانوں کے مراکز کو سیل کیا بلکہ چائے والے سے لے کر سٹار ہوٹلز تک کو چرمانے کئے اور کروڑوں روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کروائے ابھی عائشہ غوث پاشا اور عائشہ ممتاز کی کامیابیاں جاری تھیں کہ ایک اور ”دبنگ“ لیڈی افسر عائشہ رانجھا بطور ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی میدان میں آگئیں اور آتے ہی ” برانڈز“ کے نام پر غریبوں کو لوٹنے والے بوتیک آوٴٹ لیٹس کو سمجھایا کہ تین سو کا کپڑا تین ہزار میں بیچنا بند کرو اور حکومت پنجاب کو جو اُس کا حق بنتا ہے قانونی ٹیکس بھی دو تاہم چوں چراں کرنے والے اور عوام کو لوٹنے والے متعدد بوتیک آوٴٹ لیٹس کو سیل کردیا جبکہ بھاری جرمانے سے پنجاب کے خزانہ کو با رونق کر دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عائشہ رانجھا کہتی ہیں بوتیک اور پارلر والے لاکھوں روپے کماتے ہیں تو سروسز ٹیکس ادا کرنا بھی ان پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :