امر یکی قونصلیٹ زچرے ہارکین کی چوہدری محمدسرور سے ملاقات

پاک امر یکہ تعلقات ‘دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور بھارتی جارحیت سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے لاہورمیں امر یکی قونصل جنرل زچرے ہارکین کی ملاقات‘پاک امر یکہ تعلقات ‘دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور بھارتی جارحیت سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ جمعہ کے روز امر یکہ قونصلیٹ جنرل نے چوہدری محمدسرور سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی جبکہ اسکے موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی موجود تھے اور جہا ں ملاقات میں پاک امر یکہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانیوں سیکورٹی فورسز اور عوام کے قر بانیوں کے علاوہ بھارت کی جانب سے کئی ماہ سے ورکنگ باؤنڈی پر جاری جارحیت کے حوالے سے بھی با ت چیت کی گئی اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے جانوں کے جو نذرانے دےئے ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اور ہم صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امر یکہ سمیت پوری دنیا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کی قدر کر نی چاہیے اور دنیا پر لازم ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو زیادہ سے زیاد سے سپورٹ کر یں جبکہ چوہدری محمدسرور نے امر یکی قونصل جنر ل سے مطالبہ کیا ہے کہ امر یکہ ورکنگ باؤنڈی پر جاری بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار کر یں اس موقعہ پر امر یکہ کے قونصل جنر ل زچرے ہا رکین نے کہا کہ امر یکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت ہر مشکل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم پاکستان کی ترقی وخوشخالی کیلئے منصوبوں کیلئے بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امر یکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قر بانیوں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے سے امن اور خوشخالی بھی آسکتی ہے ۔`

متعلقہ عنوان :