حکومت پنجاب نے کوآپریٹو سوسائٹیز کو 300ملین روپے کے فنڈز ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے مختص کئے ہیں

اس سکیم کے قرضہ جات کی واپسی ششماہی اقساط میں وصول کی جائے گی‘ وزیرکوآپریٹو ملک محمداقبال چنڑ

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 300ملین روپے کے فنڈز کوآپریٹو سوسائٹیز کو ٹریکٹر زکی فراہمی کیلئے دے رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت 25فیصد رقم کوآپریٹو سوسائٹی کا ممبر اور 75فیصد حکومت پنجاب فراہم کرے گی جس کی واپسی 22سالوں میں ششماہی اقساط میں کی جائے گی۔ اس اقدام سے جدید کاشتکاری کو فروغ ملے گا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک موجودہ حالات میں ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے اور حکومت پنجاب اس تحریک کے فروغ کیلئے اہم اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک امداد باہمی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے متعدد سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس میں 850ملین روپے سے زائد کے فنڈ حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ’’پلان‘‘ انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے ضلع وہاڑی میں دودھ کولیکشن کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کرکے راولپنڈی، لیہ مظفرگڑھ، بہاولپور، لودھراں، ملتان، خانیوال، لاہور،قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں دودھ کا کاروبار شروع کیا جا رہا ہے اس سکیم کیلئے حکومت نے 300ملین روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :