شامی بچے کی موت پر شوشل میڈیا کےمصوروں کا ردعمل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 4 ستمبر 2015 17:07

شامی بچے کی موت پر شوشل میڈیا کےمصوروں کا ردعمل

ترکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر2015ء)ترکی کے ساحل پر پڑے مردہ شامی بچے ایلان کردی کی تصویر نے شوشل میڈیا پر سب کو اداس کر دیا۔ایلان کردی اپنے خاندان کے ساتھ ترکی سے ملحقہ جزیرے کوس جا رہا تھا کہ طوفانی لہروں کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ ایلان اور اس کے بھائی بہنوں کی لاشیں ترکی کے ساحل پر پڑی پائی گئی۔ شوشل میڈیا کے مصوروں نے ایلان کی تصویر کے بنیاد پر بہت سی تصویریں بنا کر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔

ایک تصویر میں اسی حال میں اس کے دو پر بنا کر اور ہاتھ میں پھول دے کر اسے فرشتے کا روپ دے دیا گیا۔ایک تصویر میں ایلان کو قبر کی شکل دی ہوئی ہے اور کتبے پر “الضمیر العربی” لکھا ہوا ہے۔ایک تصویر میں اسے ساحل کی ریت پر نہیں بلکہ بادلوں پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں بچے کو روح کی شکل میں آسمان کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بچہ ساحل پر پڑا ہے، ساتھ ہی قبر کھدی ہوئی ہے اور عربی بچے کی نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ایک تصویر میں اقوام متحدہ کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں درمیان میں موجود خالی جگہ پر بچے کی لاش پڑی ہے۔ ایلان سے متعلق تمام پوسٹیںAylanKurdi ،KiyiyaVuranInsanlik ،HumanityWashedAshoreاور اسی طرح کے دوسرے ہیش ٹیگ ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ اس خبر کا حوالہ