عنایت اللہ اور دیگر وزراء کی انجینئر محمد نعیم خان کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ملک گیر انتخابات میں سیکرٹری آبپاشی اور پشاور میں آبنوشی و حفظان کے کارپوریٹ ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر محمد نعیم خان کو واضح برتری کے ساتھ آئندہ تین سال کیلئے ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انجینئر نعیم خان نے سول انجینئرنگ اور شہری خدمات کے شعبوں میں جدت پیدا کی اور انتظامی امور میں اعلیٰ خدمات کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے متعدد ایسے اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز رہے جو بالعموم ڈی ایم جی افسران کا خاصہ سمجھا جاتا ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی، وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اور وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے بھی انجینئر محمد نعیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی شاندار کامیابی کو صوبے کے عوام اور حکومت کیلئے اعزاز قرار دیاہے۔

متعلقہ عنوان :