ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس سے بہت حیران ہوں، لگتا ہے کسی نے مذاکرات کو سبوتاژ کر ایا ، کراچی آپریشن جرائم کے خلاف ہے، الطاف حسین کے خطاب پر پابندی حکومت نے نہیں لاہور ہائی کورٹ نے لگائی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:01

ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس سے بہت حیران ہوں، لگتا ہے کسی نے مذاکرات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صبح 5بجے کی ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس سے بہت حیران ہوں، لگتا ہے کسی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرایا ہے، کراچی آپریشن جرائم کے خلاف ہے، الطاف حسین کے خطاب پر پابندی حکومت نے نہیں لاہور ہائی کورٹ نے لگائی۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات فاروق ستار نے ملاقات کے دوران کچھ شکایات رکھی کہ الطاف حسین کی تقریر پر پابندی خدمت ختم کی جائے جبکہ یہ پابندی لاہور ہائیکورٹ نے لگائی ہے اور دوسرا انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی جائے، ہم نے کہا کہ آپ یہ شکایات بھی ازالہ کمیٹی میں اٹھائیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ڈرافٹ مکمل کر کے وزیراعظم کو اطلاع دیں گے لیکن ایم کیو ایم نے صبح پانچ بجے ہی پریس کانفرنس کر کے مذاکرات مسترد کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات سے بھی معذرت کرلی، ان کی پریس کانفرنس دیکھ کر سب حیران ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ طے تھا کہ ایم کیو ایم سے تمام مذاکرات غیر مشروط ہوں گے، اب ایسا لگتا ہے کہ کسی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرایا۔