اسحاق ڈار کا وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پردوبارہ فعال ہونے اور الطاف حسین سے رابطے کی درخواست

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پرجمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پر تبادلہ خیال کیا او ران سے متحدہ کے ارکان استعفوں کے معاملے پر دوبارہ فعال ہونے ، مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے اور الطاف حسین سے رابطے کی درخواست کی ۔

جمعرات کو اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بات چیت کیلئے الطاف حسین سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے کرکے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی تھی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات میں تعطل اور متحدہ کی شرائط بارے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے انہیں دوبارہ استعفوں کے معاملے پر فعال ہونے اور مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی