کراچی ،پی آئی اے نے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں 3اےئر ہو سٹس اور 2فلائٹ اسٹیورڈ کو ملازمت سے بر طرف کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان انٹر نیشنل اےئر لائن (ہی آئی اے) نے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں 3اےئر ہو سٹس اور 2فلائٹ اسٹیورڈ کو ملازمت سے بر طرف کر دیا ہے ، ان میں تو صیف اشرف ،فریحہ اور محمد احمد اور دیگر شامل ہے، ذرائع کے مطابق لندن میں پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی کر نسی اسمگلنگ میں ملوث ہو نے کے معاملہ کی ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہے ، ایف آئی اے نے اس ضمن میں پی آئی اے کی انتظا میہ کو لیٹر لکھا ہے جس میں مکمل تفصیلا ت طلب کر لی گئی ہیں پی آئی اے کے منیجنگ ڈائر یکٹر کے نا م لکھے گئے خط میں مو سٹ ارجنت تحریر کیا گیا ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس خط کا فوری طور پر جواب دیا جائے واضح رہے کہ جون 2015کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 788کے ساتھ فضائی میز با نوں کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے قبضے سے ہزاروں پاؤنڈ اور بڑی تعداد میں جدید موبائل بر آمد کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :