کراچی ،نیب کا مالیاتی کر پشن کی بینچ کنی کیلئے عوام کو نیا ریلیف دینے کا باقاعدہ اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) نیب نے مالیاتی کر پشن کی بینچ کنی کیلئے عوام کو نیا ریلیف دینے کا با قاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کراچی میں 155 ایسے پروجیکٹ جو پچھلے 20سے 25سال سے بند پڑے تھے اور عوام نے فلیٹوں گھر وں کی رقومات دینے کے با وجود ان کے قبضے لینے سے محروم ہو گئے تھے اب نیب نے 50ہزار گھر اور فیلٹ عوام کو اصل رقومات میں دلانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، نیب ذرئع کے مطابق 20سے25سا ل قبل اچھا فلیٹ5لاکھ روپے تک بک جا تھا پھر بلڈر زنے بکنگ کر کے رقومات لیں کچھ نے کام تقر یبا مکمل کیا تو کچھ نیادھوراچھوڑ دیا ، اب نیب نے ان بلڈر ز اور الاٹینرکو طلب کر کے رجسٹرار کے ذریعہ فلیٹ اور گھر لیز کر واکر اصل ما لکان کو دلا نے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے بعض بلڈر زنے اعتراض کیا تو نیب نے ان پرواضع کر دیا کہ اگر انہوں نے الاٹنرکو اصل رقم کے تحت گھر اور فیلٹ نہ دیے تو پھر ان کے خلاف نیب ریفرنس دائر کیا جا ئے گا اس، عمل سے ہزاروں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑگئ

متعلقہ عنوان :