کراچی ،حکومت سندھ نے آپریشن کے دو سال مکمل ہو نے پر کار کردگی رپورٹ جا ری کر دی

5ستمبر 2013ء سے لیکر یکم ستمبر 2015ء تک مکمل تفصیلات سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کر دیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ہو نے پر کار کردگی رپورٹ جا ری کر دی ہے 5ستمبر 2013ء سے لیکر یکم ستمبر 2015ء تک مکمل تفصیلات سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق 2سال میں 1171ملزمان مارے گئے جن میں 841ڈاکو 282د ہشتگرد38اغواکار اور 10بھتہ خور شامل ہیں اس دو ساکہ عر صہ میں 64ہزار 493 ملزمان کو گر فتار کیاگیا ہے ،ان میں 1798قاتل ،803دہشتگرداور 121اغواکار شامل ہیں آپر یشن میں 250پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں ،جبکہ 575کلو گرام با رودی مواد بھی پکڑا گیا ہے ، 25ہزار 475ملزمان کو دیگر جرائم میں گرفتار کیا گیا ہے ،ان ملزما ن کے قبضہ سے 15پزار475خطر ناک ہتھیار بھی بر آمد کیے گئے ہیں 17خود کش جیکٹس بھی بر آمد کی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق شہداء میں دو ایس ایس پیز اور 4ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں ، یہ رپورٹ جمعرات کے روز صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبائی وزیرداخلہ اور وزیر اعلی سندھ کو پیش کر دی وزیر اعلی نے یہ رپورٹ پا رٹی چےئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھی پیش کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :