کراچی،نیب نے حکومت سندھ کی جانب سے غیر قانونی الاٹ زمینوں کی لیز منسوخ کرنے کیلئے 36 بلڈرز کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) نیب نے حکومت سندھ کی جانب سے غیر قانونی الاٹ کی گئی زمینوں کی لیز منسوخ کرنے کیلئے 36 بلڈرز کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب نے صرف کراچی کے اندر 200 ایکڑ زمین کی نشاندہی پر 36 بلڈرز کو نوٹس جاری کیے ہیں جن کو غیرقانونی طور پر زمین الاٹ کی گئی تھی، ان میں ایسی زمین بھی تھی جو ملیر ندی کے اندرتھی اس ندی کو کسی بھی طریقے سے کاٹ کر پتھراور ریتی بجری ڈالی گئی اور اس زمین پر تعمیرات شروع کی گئی،نیب ذرائع کے مطابق حنیف اومیگا ، بشیر مچھیرا، احمد نفیس، جاوید فلور والا، اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اوران سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آکر وضاحت کریں کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر کس طرح زمین کی الاٹمنٹ کرالی؟ جبکہ ایسے مقامات پر تو زمین کی الائمنٹ سراسر غیر قانونی اور خطرناک ہے ؟ نیب نے واضع کیا ہے کہ ایسے بلڈرز کے جواب مطمئن کرنے والے نہ ہوئے تو ان کی لیز منسوخ کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :