کراچی،حکومت سندھ نے قربانی کی کھالوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق طے کرلیا

اب کسی کو بھی سیاسی ومذہبی جماعت کو کھالوں کیلئے پرچی نہیں دے سکیں گے پرچی دینے والوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج ہوگا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے قربانی کی کھالوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق طے کرلیا ہے جس کے تحت اب کسی کو بھی سیاسی ومذہبی جماعت کو کھالوں کیلئے پرچی نہیں دے سکیں گے ، پرچی دینے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج ہوگا، محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری کیے جانے کے بعد آئی جی سندھ پولیس نے پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام ایس ایچ اوز سے کہیں کہ وہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کو پیغام پہنچائیں کہ اس مرتبہ وہ کھالیں جمع کرنے کیلئے پرچیاں نہیں دیں گے ، کھالوں کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی کیمپ نہیں لگائیں گے ، کسی سے بھی زبردستی کھال لینے کی کوشش نہیں کریں گے کھالوں کیلئے کوئی گاڑی استعمال نہیں کی جائیں گی ، لاڈواسپیکر استعمال نہیں ہوگا جس کو بھی کھال دینی ہوگی وہ رضاکارانہ طور پر کسی کو بھی دینے کا مجاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :