نومنتخب ناظمین عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ،عنایت اﷲ خان

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اﷲ خاننے کہا ہے کہ نومنتخب ناظمین عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ۔ناظمین کے کارکردگی سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے نئی راہ پر گامزن ہوگا۔پسماندگی اور آبادی کے بنیاد پر تما م اضلاع کویکساں ترقیاتی فنڈز دیں گے ۔

عوام کو جواب دہ ہیں کسی کو عوامی دولت لوٹنے دیں گے اورنہ سرکاری وسائل کسی کو استعمال کرنے دیں گے۔موجودہ حکومت عوامی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائے گی تاکہ صوبے کے عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والے زیادتیوں اور محرومیوں کا ازالہ ہو۔ ہمیں عوام کو درپیش مسائل کا احساس ہے اور ان کے حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اورنیا نظام عوام کے امنگوں و خواہشات کے عین مطابق ہے۔وہ اپنے دفتر میں مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے ۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پسماندگی کی بنیاد پر پسماندہ علاقوں کوترجیحی بنیادوں پر ترقی ہمارے منشور کا حصہ ہے اور اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں مشترکہ کوششیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کامحور ملک میں اسلامی نظام کا قیام اور عوام کی خدمت ہے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے کرپشن و کمیشن کے کلچر کاخاتمہ کریں گے اور محکموں میں اصلاحات کر کے اختیارات عوام کومنتقل کردیے ہیں۔