بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دی گئی

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دی۔یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہر قسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا ا نتخاب لازم ہے۔درخواست میں کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جو کہ آئین سے متصادم ہے اور من پسند امیدواروں کو نوازنے کی حکومتی سازش ہے۔

(جاری ہے)

عدالت لوکل گورنمنٹ کی شق تیرہ کوآئین سے متصادم ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا رکھا تھاجس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو مزید سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دیا.۔

متعلقہ عنوان :