اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی پولیس میں مقامی ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کا 20 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا حکم

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس میں مقامی ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کا 20 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا حکم دیا ہے اور جن 20 فیصد آسامیوں پر بھرتیاں روکی گئی تھیں ان پر اسلام آباد کے مقامی امیدواروں کا تقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس میں بھرتی کے خواہشمند مقامی افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ پولیس میں بھرتی کے لئے مقامی ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کے لئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے۔

ابتدائی سماعت پر عدالت عالیہ نے پولیس میں 20 فیصد آسامیوں پر بھرتیاں روکنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ احکامات جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :