اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں سے متعلق حکومتی پالیسی بارے وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں کے بارے میں حکومتی پالیسی بارے وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ احکامات افغان باشندے سید حبیب کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو درخواست کی جانب سے ملک حبیب ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ضمانت منظور ہونے اور روبکار جاری ہونے کے باوجود گرفتار افغان باشندوں کو رہا نہیں کر رہے۔

ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے افغان باشندوں کی رہائی یا ملک بدر کرنے کے حوالے سے حکومتی پالیسی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :