نیب نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) نیب نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔نیب کے مطابق عبدالواحد اور عرفان علی جعلی مختارنامے بنا کر اراضی فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے لاہور 118کنال غیر قانونی اراضی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ش جعل سازی سے فروخت کی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو آج جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگااور احتساب عدالت سے ملزمان کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :