نیب نے یوسف رضا گیلانی اور فردوس عاشق اعوان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، فردوس عاشق نے بطور وفاقی وزیر اپنی این جی او کو بسیں دلوائیں، گیلانی نے بطور وزیراعظم منظوری دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:31

نیب نے یوسف رضا گیلانی اور فردوس عاشق اعوان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے پیپلز پارٹی کی 2بڑی شخصیات سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، فردوس عاشق نے بطور وفاقی وزیر اپنی این جی او کو بسیں دلوائیں،یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم بسوں کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے بس اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کے بعد پیپلز پارٹی کی دو بڑی شخصیات فردوس عاشق اعوان اور یوسف رضاگیلانی پر الزام ثابت ہونے کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان نے بطور وفاقی وزیر اپنی ہی این جی او کو قومی خزانے سے 12بسیں دلوائیں اور یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم بسوں کی منظوری دی ، کیس کی انکوائری اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کیس چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔