سکاٹ لینڈ یارڈ کی عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل

کاشف نے میرے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا ، عمران فاروق نے مزاحمت کی جس میں کاشف معمول زخمی ہوا، عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی کا اعتراف

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھی کاشف نے ان کے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا ، عمران فاروق نے مزاحمت کی، جس میں کاشف معمول زخمی ہوا، معظم علی سے ملاقاتیں کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی سے اسکارٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش مکمل کرلی ہے، جس میں ملزم محسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ کاشف نے میرے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا، حملے کے وقت عمران فاروق نے مزاحمت کی جس میں کاشف معمول زخمی ہوا، مجھے اور کاشف کو لندن بھیجنے میں معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، ہمارے پاکستان اپسی پر معظم علی ایئرپورٹ پر ہماری آمد کامنتظر تھا اور اس سے ملاقاتیں کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھیں، محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :