جو بھی پارٹی کے اندر اختلافات پیداکرے گا یا پارٹی کے فیصلوں پر عمل نہیں کر ے گا اس کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری

بلدیاتی انتخابات امتحان کا وقت کا ہے جس کے دوران ہر کارکن شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو ہر پل یاد رکھیں عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں ہم نے پہلے بھی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اور مستقبل میں بھی کریں گے

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:23

جو بھی پارٹی کے اندر اختلافات پیداکرے گا یا پارٹی کے فیصلوں پر عمل نہیں ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو بھی پارٹی کے اندر اختلافات پیداکرے گا یا پارٹی کے فیصلوں پر عمل نہیں کر ے گا اس کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی بلدیاتی انتخابات امتحان کا وقت کا ہے جس کے دوران ہر کارکن شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو ہر پل یاد رکھیں نوڈیرو ہاوس میں سکھر،گھوٹکی اور خیر پور اضلاع کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں ہم نے پہلے بھی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اور مستقبل میں بھی کریں گے انہوں نے اجلاس کے شرکاکو ہدایت کی کے وہ عوام کے ساتھ اپنے روابط بڑھائیں اور پارٹی کی تنظیم سازی کومزید منظم کریں اجلاس میں شریک اراکین نے مطالبہ کیا کے بلاول بھٹو زرداری سندھ کے ہر ضلع کو خود دورا کریں جس سے کارکنان میں نیا عزم پیدا ہو گا اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ،قاسم ضیااور دیگر پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں کے وقت ان کے ساتھ برتے جانے والے رویوں پر افسوس ہوا ہے یہ تاثر دیا جارہا ہے کے تمام خرابیاں سندھ میں ہیں جو کہ غلط ہے ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات دہشت گردی کے زمرے میں کس طرح آتا ہے پہلے یہ تو فیصلہ کیا جائے کے ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے یا نہیں ،نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ماڈل ٹاون سانحے کی رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی ،انہوں نے کہا کے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو مکافات عمل کہنا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو اپنی اپنی سیاست کر نے کا حق حاصل ہے عمران خان کے دورے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔