سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے ک کا شیڈول کا اعلان

سندھ کے 15 ،پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،کاغذات نامزدگی 13 سے17 ستمبرتک وصول کیے جائیں گے

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 13 سے17 ستمبرتک وصول کیے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظوری خلاف اپیلیں 6اکتوبرتک دائر کی جاسکیں گی، 12 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 اکتوبر کو واپس لے سکیں گے۔ 14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیں گی جب کہ پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 3 مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی جب کہ 3 دسمبر کو تیسرے مرحلے میں پنجاب میں 12 اور سندھ میں 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔