سپریم کور ٹ نے مزدورں کی کم سے کم اجرت کا کیس نمٹا دیا،عدالتی فیصلے پر صوبوں سے تین ماہ میں رپورٹ طلب

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کور ٹ نے مزدورں کی کم سے کم اجرت سے متعلق کیس کو نمٹا دیا اجرت سے متعلق عدالتی فیصلے پر صوبوں سے تین ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مزدورں کی کم سے کم اجرت سے متعلق کیس کی سماعت کی جسٹس دوست محمد نے کہا کہ مزدورں کی اجرت اگر بینگ کی ذریعے اداکی جائے تو یہ طریقہ کار بہتر ہو گا اس سے مزدور کو اس کی مکمل اجرت مل سکے گی جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ صوبے مزدورں کے لیے بیس لائن ڈیٹا اردو میں مرتب کریں،،عدالت نے کیس کو نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ عدالتی حکم کے مطابق صوبے تین ماہ میں رپورٹ مکمل کر کے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :