پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، ڈی سی عظیم کاکڑ

پولیوایک ناسورہے جو بچوں کو عمر بھر کے لئے مفلوج بنا دیتا ہے پولیو قومی مہم ہے اس میں سب نے مل کردار ادا کرنا ہے نسل نوکوموذی مرض سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، اجلاس کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:14

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑنے کہاکہ پولیوایک ناسورہے جو بچوں کو عمر بھر کے لئے مفلوج بنا دیتا ہے پولیو قومی مہم ہے اس میں سب نے مل کردار ادا کرنا ہے نسل نوکوموذی مرض سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہ ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پولیو اجلاسجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں انھوں نے کہا علماء کرام قبائلی عمائدین میڈیا اورزندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرئے ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا انھوں نے یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز(یوسی ایم اوز) پربالخصوص اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں پرزوردیاکہ وہ مہم کو کامیاب وموثربنانے کیلئے پوری ایمانداری سے کام کریں اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارف شاہ نے کہا چودہ ستمبرسے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیںآ ٹھارہ ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلائے جائینگے اجلاس میں ڈی ایس پی بشیر اثر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرپی پی ایچ آئی شیخ جہانزیب مندوخیل ایم ایس ڈاکٹر حنان تحصیلدار مہتاب شاہ خالد بیٹنی اور لائن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے آفسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی`

متعلقہ عنوان :