بلوچستان کے ٹینس کھلاڑیوں کی قومی سطح پرصلاحیتوں کواجاگرکیاجائیگا، مجیب الرحمان حسنی

بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل مجیب الرحمن محمدحسنی تھے اس موقع پرڈائریکٹرکھیل نذربلوچ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرغفوربلوچ بھی موجود تھے اس موقع پربلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر چوہدری ممتاز یوسف نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے حکومت کی کھیل کے حوالے اقدامات کوسراہااوراس کے ساتھ مہمان خصوصی کوخوش آمدیدکہااورکھلاڑیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاحکومت کی سرپرستی کی استدعا کی تاکہہ کھلاڑیوں کوقومی سطح پرمقابلوں میں حصہ لے سکیں اوران کی صلاحیتیں بھی نیشنل لیول کے کھلاڑیوں کے برابرآسکیں اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرمجیب الرحمن محمدحسنی نے کہاکہ بلوچستان کے ٹینس کے کھلاڑیوں کی قومی سطح پرصلاحیتوں کواجاگرکیاجائے گاانہوں نے مقابلوں میں شرکت کی سرپرستی کرنے کااعلان کیااوراس کے ساتھ ٹینس کورٹس کی تعمیر کابھی اعلان اورکہاکہ ایسوسی ایشن کوخودکفیل بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائینگے تاکہ کسی مدد کے بغیر خود ٹورنامنٹس اوردیگرسرگرمیاں جاری رکھ سکیں انہوں نے مقامی کلب کی لائٹس جوکہ ٹینس کورٹس پرلگائی جائیں گی انہوں نے بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کیلئے دولاکھ کی گرانٹ کابھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کھیلاگیاڈبلز کیٹگری کے فائنل میں کرنل شاہد اورمیجرضیاء نے ایک سخت اورسنسنی خیزمقابلہ کے بعد ٹائی بریکرپرکرنل اصغراورکرنل قاسم کیانی کو6-4،4-6اور7-6سے شکست دی اورٹائٹل اپنے نام کیاسنگل کیٹگری میں محمداسحاق خٹک بلوچستان چمپئن بن گئے انہوں نے فائنل میچ میں ایک آسامن مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں میجرضیاء نیازی کو6-2اور6-4کے اسکورسے شکست دی چمپئن بننے کااعزاز حاصل کیا`

متعلقہ عنوان :