کوئٹہ ،بلوچستان میں مری معاہدے پرعملدرآمد ارکان اسمبلی کی حلف اٹھانے یاوزارت اعلیٰ کی حلف برداری کی تاریخ سے ہوگا؟سیاسی لوگوں اوربیوروکریسی کی شرطیں لگ گئیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بلوچستان میں مری معاہدے پرعملدرآمد ارکان اسمبلی کی حلف اٹھانے کی تاریخ یاوزارت اعلیٰ کی حلف برداری کی تاریخ سے ہوگا؟سیاسی لوگوں اوربیوروکریسی کی آپس میں شرطیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق آج کل بلوچستان کی سیاسی محفلوں اورسرکاری دفاترمیں مری معاہدے کابڑاچرچاہے اورصوبائی حکومت کی تبدیلی کایہ معاہدہ زیربحث ہے اس معاہدے کے حوالے سے ایک دلچسپ بحث نے جنم لیاہے سیاسی اوربیوروکریٹس کی نجی محفلوں میں اس بات پربحث ہورہی ہے کہ مری معاہدے پرعملدرآمدکب سے شروع ہوگا؟بعض کاکہناہے کہ مری معاہدے پرعملدرآمد قانونی وآئینی طورپراس دن سے شروع ہوگاجس دن سے ارکان اسمبلی نے ایوان میں حلف لیاتھااس تاریخ کے مطابق ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد تبدیل ہوناچاہئے اورپھرنئے وزیراعلیٰ کے بھی ڈھائی سال پورے ہوجائینگے ورنہ جس دن سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے جس دن سے وزارت اعلیٰ کاحلف لیاہے اس دن سے اگلے ڈھائی سال پورے نہیں ہوسکتے جبکہ بعض کاکہناہے کہ مری معائدے پروزارت اعلیٰ کاحلف اٹھانے کی تاریخ سے عملدرآمدہوگااس سے پہلے اگلے وزیراعلیٰ کے ڈھائی سال میں کچھ دنوں کافرق آجائیگااس حوالے سے بعض سیاسی وبیوروکریٹس میں شرطیں لگ گئیں دیکھنایہ ہے کہ مری معاہدے پرکس تاریخ سے عملدرآمدکیاجاتاہے`