حرام جانوروں کا گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے،ڈاکٹرز

کینسر ، کالا یا یرقان، خواتین میں حمل کے ضائع ہونے کے خطرات سمیت دیگر جان لیوا امراض کا خدشہ لاحق ہوتا ہے ، ڈاکٹر تنویر

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:11

حرام جانوروں کا گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے،ڈاکٹرز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حرام جانوروں کے گوشت کو ڈاکٹروں نے انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گدھے ، کتے ، گھوڑے ، مردہ جانوروں اور حرام جانوروں کے گوشت کے استعمال سے جان لیوا امراض کا بھی خدشہ سامنے آگیا ہے اس حوالے سے پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ او رپولی کلینک کے ترجمان ڈاکٹر تنویر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرام جانوروں اور مردہ جانوروں کے گوشت سے انتہائی مہلک امراض جنم لینے کا امکان نوے فیصد بڑھ جاتا ہے جس میں کینسر ، کا لا یا یرقان خواتین میں حمل ضائع ہونے کے خطرات سمیت دیگر جان لیوا امراض کا خدشہ ہوتا ہے ۔