الیکشن کمیشن نے پی پی 147سے محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر نے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،11اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پی پی 147سے محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر نے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجبکہ مذکورہ حلقے میں 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، حلقے میں 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122اور اس کے ذیلی حلقہ پی پی 147میں دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ این اے 122سے ناکام رہنے والے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 147 سے پی ٹی آئی کے ہی شعیب صدیقی نے (ن) لیگ کے میاں محسن لطیف کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :