فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں10روپے اضافہ کر دیا
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ،20کلو کے تھیلے کی قیمت 10روپے اضافہ سے 735روپے تک پہنچ گئی ۔
(جاری ہے)
فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی چیئرمین عاصم رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم رضا نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1280روپے سے 1300روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوئے ۔ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایکس مل قیمت 715روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 735روپے مقرر کی گئی ہے۔ فائن میدے کی 84کلو بوری کی قیمت میں 50روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.