احتساب عدالت نے سا بق چیف انجینئراین ٹی ڈی سی عنایت حسین کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دیدیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور کی احتساب عدالت نے 13ارب روپے سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث سابق چیف انجیئراین ٹی ڈی سی عنایت حسین کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سابق چیف انجنیئرڈیزائن اینڈ سروس این ٹی ڈی سی عنایت حسین کو گزشتہ روزسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیاگیا،نیب حکام کی جانب سے عدالت میں موقف اختیارکیاگیاکہ عنایت حسین نے بطور چیف انجنیئر اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا،عنایت حسین نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ مل کر ٹرانسفارمرز کی خریداری میں گھپلے کیے اور قومی خزانے کو 13ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا،نیب حکام نے عدالت سے عنایت حسین کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے نیب حکام کی استدعامنظورکرتے ہوئے سابق چیف انجنیئر این ٹی ڈی سی عنایت حسین کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :