ڈی جی ایف آئی اے نے 7 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیئے

ڈپٹی ڈائریکٹر نصر اﷲ گوندل کو سائبر کرائم اسلام آباد ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال کا سائبر کرائم سے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر تبادلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے 7 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نصر اﷲ گوندل کو سائبر کرائم اسلام آباد ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال کو سائبر کرائم سے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے 7 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دئیے ہیں جن میں فواد احمد کالا کو لاجسٹک ہیڈ کوارٹر سے کارپوریٹ کرائم راولپنڈی‘ راجہ جان درانی کو اکنامک کرائم ونگ ہیڈ کوارٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نصر اﷲ گوندل کو سائبر کرائم اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا جبکہ شیر ظفر کو سیکیورٹی برانچ سے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ کوارٹر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال کو سائبر کرائم سے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر اور حفیظ اختر کا ٹیکنیکل ونگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ تبادلہ کر دیا گیا اور راجہ جاوید اقبال کو زونل آفس کراچی تعینات کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :