کراچی، شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کی جائے، محمد اسلام

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے شہر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے پورے شہر میں ٹارگٹ کلرز متحرک ہوگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کا نشانہ بنانا اس کی واضح دلیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار شہر میں قیام امن کو یقینی بنائیں اور شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گردوں کی بیج کنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہوا ہے۔ لیکن کچھ عناصر کو امن قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کی جائے۔ہزاروں کی تعداد میں رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں شہر میں دہشت گردی کی وارداتیں ایک المیہ اور ظلم ہے۔ حکومت شہر میں پائیدار امن کیلئے حقیقی بنیادوں پر کام کرے۔

متعلقہ عنوان :