ملک میں جاری بجلی کی کمی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے صارفین کو شمسی بجلی کی فروخت کی اجازت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 21:54

ملک میں جاری بجلی کی کمی کے بحران پر قابو  پانے کیلئے حکومت نے صارفین ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) ملک میں جاری بجلی کی کمی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے صارفین کو شمسی بجلی کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ کا ایسا سسٹم نافذ کردیا گیا ہے جس سے گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرسکیں گے جبکہ رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کرسکیں گے۔

ایک ماہ میں اگر صارف نے زیادہ بجلی فروخت کی تو تقسیم کار کمپنی اسے ادائیگی کرے گی اور اگر صارف نے واپڈا کی بجلی زیادہ استعمال کی تو اس کے بل میں فروخت کردہ بجلی کا ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔ ماہرین کی جانب سے حکومت کے اس اقدام سے صارفین کی اوور بلنگ کی شکایت ختم ہونے اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا مسئلے کے حل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :