پیپلزپارٹی کے رہنماسید اعجازالدین کے ہم زلف انتقال کرگئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسیداعجازالدین شاہ کے ہم زلف گزشتہ روز انتقال کرگئے ،مرحوم کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے رہنماسید سہیل عابدی، سید ناصرجمال، حسنین اعجاز، شکیل قاسمی ، سید اسلم علی فکری ودیگر نے تعزیت اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے، سید سہیل عابدی نے مرحوم کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے صاحبزادگان اور عزیزواقارب سے افسوس کیا،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔