بلاول زرداری کا منظور وسان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان کے والد اور صوبائی وزیر خوراک منظور وسان کے بڑے بھائی زوار علی ڈنو وسان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔