سینیٹر عبدالرحمن ملک کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات،پارٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔ سینیٹررحمن ملک نے آصف علی زرداری سے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکمراں لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں اور وفاقی اداروں کی سندھ حکومت کے امور مداخلت پرغور کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹ قیادت اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حالات پر سیاسی واحتجاجی حکمت عملی مشاورت سے طے کی جائے گی اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تو پارلیمنٹ کے ساتھ عوامی احتجاج کے آپشنز بتدریج اختیار کیے جائیں گے ۔ان امور پر دیگر پارلیمانی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :