ترکی کے ساحل سے ملنے والے مردہ شامی مہاجر بچے کے والد کا دہل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 21:44

ترکی کے ساحل سے ملنے والے مردہ شامی مہاجر بچے کے والد کا دہل دہلا دینے ..
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) ترکی کے ساحل سے ملنے والے مردہ شامی مہاجر بچے کے والد کا دہل دہلا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔ بچے کے والد عبداللہ کے مطابق بدھ کی شب گنجائش سے زائد افراد سے بھری ربڑ کی کشتی الٹنے کے فوری بعد ہی وہ سمجھ گئے تھے کہ اس کے بچے اور اس کی بیوی ڈوب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عبداللہ کے مطابق سمندر میں اٹھنے والی بڑی موجوں کے باعث کشتی کا کپتان افراتفری کا شکار ہو گیا اور اس نے سمندر میں چھلانگ لگا کر راہ فرار اختیار کر لی۔

جس کے بعد اس نے کشتی کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم لہریں اتنی بلند تھیں کہ کشتی اُلٹ گئی۔ کشتی الٹنے کے بعد میں نے اپنی بیوی اور اپنے بچوں کو بازوؤں میں بھر لیا اور سمجھ گیا کہ ہم سب مر جائیں گے۔ تاہم ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کا بیٹا موت کی آغوش میں چلا گیا۔

متعلقہ عنوان :