عائشہ ممتاز کے بعد ایک اور دبنگ افسر عائشہ رانجھا سامنے آ گئیں ،فیشن ڈیزائنرز کی شامت ، ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث متعدد آؤٹ لیٹس سیل کر دیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)لاہور میں حرام اور مضر صحت گوشت اور دیگر خوراک فروخت کرنے والوں پر بجلی بن کر گرنے والی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے بعد اب ایک اور دبنگ افسر عائشہ رانجھا بھی سامنے آ گئیں ،انہوں نے پاکستان کے بڑے ڈیزائنرز کیمتعدد آؤٹ لیٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کر دیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی دائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی عائشہ رانجھا نے لیبر ٹی مارکیٹ ،ایم ایم عالم روڈ،گلبرگ،گلبرگ گلیریا،ژنہوا مال اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں سات بڑے فیشن ڈیزائنرز کی آؤٹ لیٹس سروسز ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کر دی ہیں۔

چیئرمین پنجاب ریونیوڈاکٹر راحیل صدیقی کی ہدایت پرایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا پر مشتمل انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کی ۔

(جاری ہے)

سیل کی جانے والی آؤٹ لیٹس میں زارا شاہجہان ،ماؤس(خدیجہ شاہ)منی بندرہ،ثانیہ مسکاتیہ،ندا ازوار،عائشہ عمران،شیرین حسن،عماربلال اور دیگر پانچ سیل کی گئی ہیں۔ عائشہ رانجھا کا کہناتھاکہ اب کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ،ان کے پاس پنجاب حکومت کا مینڈیٹ ہے اس لیے اب پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس نہ دینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سخت کارروائی کی جائے گی۔عائشہ رانجھا نے فیشن آرٹ لیٹس کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے بیوٹی سیلون بھی سیل کر دیئے ہیں اور جلد از جلد ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھی دیاہے۔