راولپنڈی ،سٹی ٹریفک پولیس نے6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پروگرا م کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

دن 2بجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ ‘کشمیر روڈ‘تمیزالدین روڈ اور افتخار جنجوعہ روڈ تک ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گے

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرا م کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ،6ستمبر کو دن 02بجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ (ٹی اینڈٹی چوک تا شالیمار چوک)،کشمیر روڈ (ٹی اینڈٹی چوک تا چونگی نمبر 22)،تمیزالدین روڈ ( پی سی ہوٹل ٹرن تاسی ایس ڈی ۔

(جاری ہے)

طفیل روڈ اور جی ایچ کیو گیٹ نمبر 3تاچونگی نمبر22 ) اور افتخار جنجوعہ روڈ ( یونیورسٹی چوک نزد ای ایم ای میس تا جی ایچ کیو) تک ٹریفک کے لیئے مکمل بند رہیں گی بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر وارڈن افسران ، انسپکٹرز اور ڈی ایس پی صاحبان کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام کے دوران جہاں سے ٹریفک کو روکا جائے گا وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جائے گااس دوران شالیمار چوک سے پشاور روڈ اور صدر جانے والی ٹریفک ون وے پر بینک روڈ ٹرن مال روڈ بھجوائی جائے گی جو براستہ بینک روڈ کشمیر روڈایم ایچ چوک جا ئے گی اسی طرح حیدر روڈ ٹرن سے تمام آنے اور جانے والی ٹریفک حیدر روڈ سے گزرے گی جبکہایم ایچ چوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک ریلوے روڈ، کامران مارکیٹ اور مریڑ چوک کی طرف سے جا ئے گی انہوں نے بتایا کہ ٹرانزٹ کیمپ سے کوئی ٹریفک رومی پارک کی طرف نہیں جا سکے گی اسی طرح ریلوے روڈ پر میٹر و پول سے ملٹری اکاؤنٹس تک ون وے ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ملٹری اکاؤنٹس سے کوئی بھی ٹریفک ریلوے روڈ پر نہیں جا سکے گی انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 22سے کوئی بھی ٹریفک ایف ڈبلیو او چوک یاسی ایم ایچ کی طرف نہ جا سکے گی بلکہ تمام ٹریفک متبادل راستوں آدڑہ روڈ کی طرف سے جائے گی انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 22تا ہارلے سٹریٹ ٹرن ون وے ٹریفک چلائی جائے گی جس پر چونگی نمبر 22کلمہ چوک جانے والی ٹریفک جا سکے گی اسی طرح کلمہ چو ک سے چونگی نمبر 22 جانے والی ٹریفک براستہ ہارلے سٹریٹ جا ئے گی انہوں نے بتایا کہ لالکڑتی اور انڈس روڈ کی طرف سے کوئی بھی ٹریفک تمیز الدین روڈ کی طرف نہ آ سکے گی جبکہ کاریں اور موٹر سائیکل کانونٹ سکول چوک سے جانب تمیز الدین روڈ ، فیملی وارڈ چوک ، سی ایم ایچ اور ڈھیری حسن آباد کی طرف جا سکیں گی چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ بینک روڈ ٹرن مری روڈ سے کوئی گاڑی شالیمار چوک کی طرف نہیں جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :